متحدہ عرب امارات

عید الضحی کی تعطیلات کے دوران دبئی میٹرو، ٹرام اور بسوں کی ٹائمنگ کا اعلان کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اگلے ہفتے آنے والی عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران دبئی میٹرو، ٹرام، اور بسوں کے اقات کا اعلان کر دیا۔ جبکہ وہیکل ٹیسٹنگ سنٹر اور آر ٹی اے کسٹمر سروس سنٹر 19 سے 22 جولائی تک بند رہیں گے۔

مزید برآں، آرٹی اے کی جانب عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کے دوران کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔ عید کے دنوں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اوقات درج ذیل رہیں گے:

دبئی میٹرو کے اوقات:

  • پیر 19 جولائی سے سے جمعرات 22 جولائی تک میٹرو صبح 5 بجے سے رات 1 بجے تک چلے گی
  • جمعے کے روز صبح 10 سے رات 1 بجے تک چلے گی
  • جبکہ 24 جولائی بروز ہفتہ میٹرو صبح 5 بجے سے 12 یا درمیانی شب تک چلے گی

دبئی ٹرام کے اوقات درج ذیل ہوں گے:

  • پیر 19 جولائی سے جمعرات 22 جولائی تک ٹرام صبح 6 بجے سے رات 1 بجے تک چلے گی
  • جمعے کے روز ٹرام صبح 9 بجے سے رات 1 بجے تک چلے گی
  • ہفتے کے روز ٹرام صبح 6 بجے سے میڈ نائٹ تک چلے گی

19 سے 22 جولائی کے دوران پبلک بسوں کے اوقات کار درج ذیل ہوں گے:

  • مین اسٹیشن مع گولڈ اسٹیشن سے بسیں صبح ساڑھے چار سے رات ساڑھے بارہ بجے تک چلیں گی
  • الغبائبہ اسٹیشن سے بسیں صبح 4 بج کر 15 منٹ سے رات 1 بجے تک چلیں گی
  • ستوا اسٹیشن سمیت دیگر ذیلی اسٹیشنوں سے بسیں صبح ساڑھے چار سے رات 11 بجے تک چلیں گی
  • روٹ سی زیرو ون چوبیس گھنٹے چلے گا
  • القسیس اسٹیشن سے بسیں صبح ساڑھے چار سے رات 12 بجے تک چلیں گی
  • القوز انڈسٹریل اسٹیشن سے صبح 5 بج کر 5 منٹ سے رات ساڑھے گیارہ بجے تک
  • جبیل علی اسٹیشن سے بسیں صبح 5 بجے سے رات 12 بجے تک چلیں گی۔

جبکہ دیگر شہروں کے لیے بسوں اور دیگر کمرشل کوچوں کے لیے اوقات درج ذیل ہوں گے:

  • سب اسٹیشن جیسے الغبائبہ اسٹیشن سے بیسں صبح 6 بج کر 40 منٹ سے رات 10 بج کر 20 منٹ تک چلیں گی
  • یونین اسکوائر سے صبح 4 بج کر 25 مںٹ سے رات 12 بج کر 15 مںٹ تک چلیں گی
  • اتیصلات میٹرو اسٹیشن سے صبح 6 سے رات 9 بجے تک
  • ابوحیل میٹرو اسٹیشن صبح 6 بج کر 20 منٹ سے رات 10 بج کر 40 منٹ تک چلے گا
  • جبکہ حتہ اسٹیشن صبح ساڑھے پانچ سے رات ساڑھے نو بجے تک چلے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button