متحدہ عرب امارات

عید الفطر کے لیے توپیں دبئی کے پانچ مقامات پر نصب کر دی گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کے مطابق عید کے موقع پر سلامی کے لیے توپیں دبئی کے 5 مختلف مقامات پر نصب کر دی گئی ہیں۔

یہ توپیں جامعہ مسجد زبیل، البرشا میں واقع السلام مسجد، الممزار اسٹریٹ، برج خلیفہ کے علاقے میں اور المنخول میں نماز کے لیے مخصوص جگہ پر نصب کی گئی ہیں۔

دبئی پولیس کے آرٹلری یونٹ کے کمانڈر میجر عبداللہ طارش العمیمی نے بتایا کہ "ہر سال لوگ ان توپوں کو دیکھنے کے لیے اکٹھے ہوتے تھے۔ تاہم،اس سال کورونا وبا کی وجہ سے چونکہ لوگوں کو توپیں دیکھنے کے لیے اکٹھنے ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے لہذا لوگ عید کی ان توپوں کو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے”۔

خیال رہے کہ اس سال عید الفطر کورونا وبا کے لیے بنائی گئی احتیاطی تدابیر کے تحت منائی جائے گی۔ اور نماز عید بھی انہی قواعد و ضوابط کر تحت ادا کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button