متحدہ عرب امارات

بڑی خبر: امارات ائیر لائن نے کنسل ہوئے ٹکٹوں کی رقوم ادا کرنے کا سلسلہ شروع کردیا 5 بلین درہم ادا

(خلیج اردو )امارات ائیر لائن نے ٹریول ریفنڈ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا 5 بلین درہم جاری کردیئے۔
امارات ائیر لائن کے مطابق 90 فیصد متاثرین جن کے ٹکٹ کنسل کردیئے گئے تھے انکو رقوم کی دوبارہ ادائیگی شروع کردی گئی ہے ۔ امارات ائیر لائن کو 4۔1 ملین ریفنڈ کی درخواستیں موصول ہوئی تھی جنکو رقوم ٹکٹوں کی رقوم واپس کردیئے گئے ہیں ۔

امارات ائیر لائن کے صدر ٹم کلارک نے کہا ہے کہ صارفین کی درخواستیں موصول ہوئی اور ان کے لئے پلان بنایا گیا اور پلان پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔

صدر امارت ائیر لائن نے کہا کہ کویڈ 19 کہ وجہ سے سفری پابندیوں میں ہزاروں افراد کا سفر متاثر ہوا ہے اور امارات ائیر لائن نے متاثرین کو ٹکٹوں کے رقوم واپس کرنے کے لئے اضافی فنڈنگ کی ہے اور کچھ ہی مہینوں میں ہر ایک فرد کی درخواست پر عمل کیا جائے گا اور کسی صارف کو مناسب قیمت ادا کئے بغیر نہیں رہنے دیا جائے گا ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button