
خلیج اردو
امارات ایئرلائنز نے بھارت سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ای ایم آئی (EMI) کی نئی سہولت متعارف کرا دی، جس کے تحت اب ٹکٹ کی قیمت ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے ماہانہ اقساط میں ادا کی جا سکے گی۔
ایئرلائن کے مطابق بھارتی مسافر emirates.com کے ذریعے دنیا بھر میں امارات کے تقریباً 140 مقامات کے لیے ٹکٹ بک کرتے وقت ادائیگی کو 3 سے 36 ماہ کی آسان اقساط میں تقسیم کر سکیں گے۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے صارفین اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کا آپشن منتخب کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام میں AXIS Bank، بینک آف بڑودہ، HDFC Bank، HSBC Bank، ICICI Bank، IDBI Bank، IndusInd Bank، Kotak Mahindra Bank، RBL Bank، Standard Chartered Bank، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور Yes Bank شامل ہیں۔
امارات ایئرلائنز کے بھارت اور نیپال کے نائب صدر محمد سرحان نے کہا کہ یہ نئی ادائیگی سہولت بھارتی صارفین کو اپنی ضروریات کے مطابق قسطوں کا منصوبہ منتخب کرنے کا موقع دے گی، جس سے وہ اپنی پسندیدہ تعطیلات یا سفری سہولیات کو اپنے بجٹ کے مطابق آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکیں گے۔







