اس ہوٹل کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے نگرانی میں چلایا جاۓ گا
متحدہ عرب امارت میں کاروباری شخصیات کورونا وائرس کے مقابلے میں حکومت اورعوام کے شانہ بہ شانہ کڑے ہیں، اور حکومت کا کورنا وائرس کے خلاف کوششوں میں بھر پور تعاون کر رہے ہیں. دو اماراتی کاروباری شخصیات ‘ سعود عثمان الحمیدان اور حسین ناصر لوتاہ ‘ ہر ترہ سے پر آراستہ ہوٹلز کورونا وائرس کے مریضوں اور پھنسے ہوئے افراد کے لئے مختص کر دیا
بر دبئی میں واقع یہ ہوٹل 91 کمروں پر مشتمل ہے اور اس میں 266 بیڈز کی مجموعی گنجائش ہے
اس ہوٹل میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے قرنطین کی سہولیات کی فراہمی ہوگی اور ساتھ ساتھ پروازوں اور عالمی سفر پر پابندیوں کے وجہ سے پھنسے ہوئے سیاحوں اور رہائشیوں کوک رہائش فراہم کرے گا
سعود عثمان الحمیدان کا کہنا ہے کہ ” کورونا وائرس کو ختم کرنے کی کوششوں می متحد ہونا اور موجودہ بحران کے چنلگز سے نکلنا ہمارا مشترکہ قومی فرزا ہے ”
حسین ناصر لوتاہ نے کہا کہ کوویڈ ۔19 کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے ہر ایک کو اپنا بہترین کردار ادا کرنا چاہئے۔ کاروباری شعبے کو مدد فراہم کرنے میں ایک مثال قائم کرنا ہوگی اور اس وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے برادری کو قیادت کے ساتھ مل کر کھڑا ہونا چاہئے ۔
Source : khaleej Times







