مکہ مکرمہ میں مساجد کے علاوہ مملکت میں تمام بڑھی اور چوٹی مسجدوں کو کھولا جاۓ گا
سعودی پریس ایجنسی نے جمرات کے روز اعلان کیا کہ مملکت میں 90،000 سے زائد مساجد کو جراثیم کشی کے بعد اتوار کو دوبارہ کھولا جاۓ گا
وزارت اسلامی امور نے بتایا کہ ، مکہ مکرمہ کی مساجد کو چھوڑ کر پوری مملکت میں 90،000 سے زیادہ بڑی اور چوٹی مساجد کو دوبارہ کھولا جاۓ گا ۔
اتوار کے روز مکہ مکرمہ کے علاوہ تمام مساجد کو دوبرہ کھولا جاۓ گا، جو کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں دو ماہ سے زائد بندش کا شکار ہوۓ تھے، تا ہم وزارت اور اس کے عملے نے پہلے ہی مساجد کی دیکھ بھال ، اور صفائی ستھرائی کا عمل شروع کردیا ہے،
مساجد کو دوبارہ کھولنے کا کام وزارت کی جاری کردہ احتیاطی ہدایات کے مطابق کیا جائے گا۔
Source : Gulf News







