
خلیج اردو
04نومبر 2021
دبئی : ایکسپو 2020 کی جگہ پر رقم سے بھرا بٹواہ ملنے پر اسے پولیس کے حوالے کرنے والے اماراتی کو پولیس نے اعزاز سے نوازا ہے۔
اماراتی خالد محمد جاسم الحوسنی نے ایکسپو میں بٹواہ پایا تھا جس میں 15,000 درہم نقدی تھی جبکہ کچھ دستاویزات تھے اس میں۔ انہوں نے فوری طور پر اسے ایکسپو پر موجود لاسٹ اینڈ فاونڈ سیکشن میں حوالے کیا۔
دبئی پولیس نے الحوسنی کی ایمانداری اور بہتر اخلاق کی وجہ سے انہیں ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
فوجداری تحقیقاتی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے الحوسنی کی ایمانداری کی تعریف کی۔
فوجداری تحقیقاتی امور کے اسسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے الحوسنی کی ایمانداری کی تعریف کی۔
حکام نے بتایا ہے کہ بٹواہ اپنے اصل مالک تک پہنچایا گیا ہے۔ الحوسنی نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دوسروں کیلئے پیغام میں کہا کہ ہمیشہ ذمہ دار اور ایماندار رہیں۔
Source : Khaleej times