
خلیج اردو
فلپائن کے حکام نے واضح کیا ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث افراد کی فلپائن میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی تربیت کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں۔ فلپائنی حکام کے مطابق حملہ آوروں کے فلپائن سے تعلق یا وہاں تربیت لینے کے دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کی تردید کی جاتی ہے۔
فلپائن کے مشیرِ قومی سلامتی نے کہا ہے کہ دونوں افراد کی فلپائن میں کسی بھی نوعیت کی تربیت ممکن نہیں تھی، جبکہ محض کسی ملک کا دورہ کرنا دہشت گردی کی تربیت کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے دعوؤں کے لیے ٹھوس شواہد ضروری ہوتے ہیں جو اس معاملے میں موجود نہیں۔
فلپائنی حکام کا کہنا ہے کہ سڈنی حملے سے متعلق غلط اور قیاس آرائی پر مبنی معلومات پھیلانا حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، اور عالمی برادری کو تصدیق شدہ معلومات کی بنیاد پر ہی رائے قائم کرنی چاہیے۔







