خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں ایک امام کو دھوکہ دینے والے تین جال سازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایک جعل ساز نے افریقہ کا ایک سابق وزیر بن کر امام مسجد کو دھوکہ دیا۔
دبئی کی ابتدائی عدالت کو بتایا گیا کہ تین جعل سازوں میں دو کا تعلق کمیرون جبکہ ایک کا تعلق کانگو سے ہے۔
ان تینوں نے رقم کو ڈبل کرنے کے ایک دھوکے کے لیے امام مسجد سے رابطہ کیا اور اسے بتایا کہ ان کے پاس 25 ملین ڈالر موجود ہیں۔
45 سالہ متاثرہ شخص جو کہ گزشتہ 20 سالوں سے دبئی کا رہائشی ہے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ ہ فرانسیسی زبان بول لیتا ہے اور وہ افریقی افراد کو ترجمہ کرنے میں مدد فراہم کر رہا تھا۔
امام نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں مدعالیہان میں سے ایک شخص اس سے ملا اور اسے کانگو کے ایک سابق وزیر سے ملنے کا کہا۔
سرکاری ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ "میں مبینہ وزیر سے ایک شاپنگ سنٹر میں ملا، جہاں اس شخص نےمجھے بتایا کہ اس کے پاس 25 ملین ڈالر ہیں۔ جس پر مجھے شک ہوا اور میں نے دبئی پولیس کو اطلاع کر دی”۔
جس کے بعد دبئی پولیس نے متاثرہ امام کے ساتھ مل کر ملزمان کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا۔ متاثرہ شخص ملزمان سے بر دبئی کے علاقے میں ایک ہوٹل میں ملا جہاں انہوں نے اسے ایک کالا کاغذ دیکھایا اور پھر اس پر ایک سپرے کی اور کالے کاغذ میں سے ڈالر نوٹ ظاہر ہو گیا۔
متاثرہ شخص سےملزمان نے اس سپرے کو خریدنے کے لیے 5 ہزار ڈالر مانگے گئے۔
تاہم، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کے بعد مدعا علیہان نے اعتراف جرم کر لیا۔ جس کے بعد پبلک پراسیکیوشن نے تینوں افراد پر جعلی نوٹ بنانے اور دھوکہ دہی کی کوشش کا الزام عائد کردیا۔
مقدمے کا فیصلہ 2 مارچ کو سنایا جائے گا۔
Source: Gulf News







