
خلیج اردو
دبئی پولیس نے شور کی آلودگی کی روک تھام کے لیے نئے شور ناپنے والے ریڈار نصب کر دیے ہیں جو گاڑیوں کے تیز اسپیکرز، تبدیل شدہ سائلنسرز اور غیر ضروری ہارن بجانے کی فوری نشاندہی کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ان ریڈارز میں مصنوعی ذہانت کی مدد سے شور کے منبع کو شناخت کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ خلاف ورزی پر دو ہزار درہم تک جرمانہ، بارہ بلیک پوائنٹس اور گاڑی ضبط کرنے کی سزا دی جا سکتی ہے، جس کی رہائی کی فیس دس ہزار درہم مقرر ہے۔ دبئی میں ان ریڈارز کی تعداد آئندہ دنوں میں مزید بڑھائی جائے گی۔






