
10 اکتوبر 2021
دبئی : پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو 2020 پاکستان کیلئے ایک غیر معمولی اہم موقع ہے۔ ہفتے کے دن ایکسپو میں پاکستانی پویلین کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ایکسپو میں پاکستانی پویلین کی تیاریاں میری توقعات سے بڑھ کر ہیں۔
عمیق تجربہ اور تخمینے ملک کی خوبصورتی کا بے مثال نظارہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان عالمی سامعین تک پہنچنے اور عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ہے۔ اس میں مختلف سیکٹرز جیسے ذراعت ، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو عالمی دنیا تک پہنچانے میں کردار ادا ہوگا۔
صدر نے متحدہ عرب امارات اور اس کی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جو یو اے ای میں پاکستانیوں کی بہبود کے محافظ ہیں۔ عارف علوی دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف کاروباری افراد ، سرمایہ کاروں ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمنیوں سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں۔
ایئرپورٹ پر یو اے ای کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن اوواد النعیمی نے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملاقات کی ہے۔ ان کا ریڈ کارپیٹ پر استقبال کیا گیا اور فوجی دستے نے سلامی پیش کی۔
یہ دورہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہے۔متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
Source : Khaleej Times







