
خلیج اردو
02 اکتوبر 2021
دبئی : ایکسپو ٹونٹی ٹونٰ دبئی کے پہلے دن پاکستان پویلین میں سیاحوں کا رش رہا اور 8,000 سیاحوں نے یہاں کا دورہ کیا۔ پاکستان کی تاریخ اور ثقافت سے جڑے پویلین کو چھ بنیادی حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جہاں سیاح ملک کے بہترین اثار دیکھنے کا تجربہ کر سکتے ہیں جن میں اس کے متحرک دستکاری سے لے کر اس کی شاندار ٹپوگرافی اور ذائقے دار کھانے شامل ہیں۔
پویلین میں آنے والے کچھ اہم سیاحوں میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد شامل تھے جنہوں نے دوپہر میں پویلین کا دورہ کیا اور دیر تک ٹھہرے رہے۔
پاکستانی پویلین میں موجود مرکزی پروگرامنگ اور مارکیٹنگ نمائندے افروز ابڑو نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ابتدائی دن اس کے مقابلے میں زیادہ مصروف تھا جو ہم توقع کرہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دن میں پانچ ہزار لوگ آئے جبکہ شام تک تعداد اٹھ ہزار تک جا پہنچی۔ یہ دنیا بھر سے لوگ ہیں جو کافی پرجوش دیکھائی دیئے۔
#Expo2020Dubai: KT tours the #Pakistan pavilion with Abdul Razak Dawood, Adviser to Prime Minister of Pakistan for Commerce and Investment, talking history, tourism and much more.
Watch the full video here: https://t.co/1vHCSErxL1@razak_dawood @Expo2020Pak @expo2020dubai pic.twitter.com/fAT5i8fa8W
— Khaleej Times (@khaleejtimes) October 1, 2021
ابڑو کا کہنا ہے کہ پویلین کے حوالے سے پسندیدگی اور سیاحوں کی دلچسپی خوش آئیند ہے۔ ثقافتی اور قومی ورثہ سمیت خاص طور پر پاکستان ڈابہ کا وہاں موجود ہونا سیاحوں کی دلچسپی کا محور ہے۔
Pakistan Pavilion successfully hosted over 5000 visitors on the very First day at Expo 2020 and the count is still on. pic.twitter.com/5Q9tvWb9dC
— PakistanExpo2020 (@Expo2020Pak) October 1, 2021
ہم اس گرمجوشی اور گہما گہمی سے خوش ہیں اور اس سے ہماری حوصلہ افزائی ہورہی ہے۔ پویلین کا تھیم منفرد اور لوگوں میں کم مقبول اشیاء کی رونمائی کرنا شامل ہے۔ یہاں نایاب چیزیں جو پاکستان سے جڑی ہیں وہ دیکھائی جائے گی۔
Source : Khaleej Times