متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

دبئی: ایکسپو 2020 میں پہلی مرتبہ پاکستان  7ہزار سالہ قدیم تہذیب نمائش کے لیے پیش کرے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایکسپو کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ایکسپو 2020 کے دوران 7 ہزار سالہ پرانی تہذیب کی نمائش کرے گا۔

پاکستان کی تہذیب کی نمائش کے لیے پویلین کی تیاری جاری ہے جس پر 28 اشاریہ 72 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ اس نمائش گاہ کا نام "پاکستان کا پوشیدہ خزانہ” رکھا گیا ہے۔ اس کی تعمیر کا 70فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ کچھ ماہ میں اس نمائش گاہ کی اندرونی تیاری کے لیے اسے پاکستانی مینجمنٹ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

ٹریڈنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل رضوان طارق نے نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پویلین یعنی نمائش گاہ بنیادی مقصد سیاحوں کو پاکستان کے بارے میں ان حقائق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے جن کے بارے میں اکثریت نہیں جانتی۔

انکا کہنا تھا کہ "ہم اس نمائش کے ذریعے پاکستان 7 ہزار سالہ پرانی تہذیب، متنوع کلچر، فن پاروں، مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان کے معاشی پوٹینشل کے بارے میں سیاحوں کو آگاہ کریں گے”۔

Image Courtesy: Gulf News

اس نمائش گاہ کا احاطہ 2900 مربع میٹر پر مشتعمل ہے اور دبئی ایکسپو 2020 کے آپرچیونٹی ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔ اس نمائش گاہ کو ایسے تعمیر کیا گیا ہے کہ اسے بعد میں دبئی ایکپسو 2020 کے لیگسی اقدام میں شامل کیا جا سکے اور بعد میں اسے پاکستان کے تہذٰیبی اور ثقافتی مرکز میں تبدیل کر دیا جائے۔

رضوان طارق کا مزید کہنا تھا کہ "سیاح اس نمائش گاہ کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے ڈیجٹلی پاکستان کے بارے میں سیکھ سکیں گے”۔

رضوان طارق نے نمائش گاہ میں منعقد کی جانے تقریب میں پویلین کے حوالے سے ایک پریزنٹینش بھی دی۔ اس تقریب کو وزیر اعظم عمران خان کے معاؤن خصوصی رزاق داؤد کی سربراہی میں دبئی آںے والے وفد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

اس تقریب کے دوران رزاق داؤد نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس پراجیکٹ کی لاگت 28 اشاریہ 72 ملین ڈالر ہے۔ اور "ہمارے پاس اس  پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے 10 ملین ڈالر کی کمی ہے جس کےلیے ہم بیرون ملک مقیم اپنی بزنس کمیونٹی سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس پراجیکٹ کے لیے فنڈز دیں”۔

انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کاروباری افراد درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان کے لیے اس پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے آگے آئیں۔

یاد رہے کہ دبئی ایکسپو 2020 کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا جو اب یکم اکتوبر 2021 سے شروع ہوگا اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button