متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کرتے ہوئے پیدائش سے پہلے ہی بچے کے جسمانی عیب کو ٹھیک کر دیا۔

دبئی: دبئی کے لطیفہ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے چھ گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد پیدائش سے قبل ہی بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں پائی جانے والی خرابی کو دور کر دیا۔
ڈاکٹر کے مطابق اگر مذکورہ خرابی اس وقت دور نہ کی جاتی آتی تو بچے کی پیدائش کے بعد اس کو متعدد جسمانی معذوریوں (جن میں چلنے میں مشکلات سمیت دیگر مسائل) کا سامنا کرنا پڑھ سکتا تھا.

لطیفہ اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرزاق کے مطابق مذکورہ خاتون کو جب ان کے اسپتال لایا گیا تو وہ چوبیس ہفتوں کی حاملہ تھیں۔اسپتال میں خاتون کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کافی سوچ بچار کے بعد خاتون کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

مذکورہ خاتون کے مطابق وہ اپنے بچے کی خوشحالی اور اچھی صحت کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں.

سرجری کا طریقہ کار

سرجری کے دوران ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کی بچہ دانی کو مکمل احتیاط کے ساتھ طبی اوزاروں سے کھولا گیا جس کے بعد ہڈیوں کے ماہر ڈاکٹر نے بچے کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود زخم کی سرجری کی جبکہ اس دوران ماں اور بچے دونوں کے دل کی دھڑکنوں کی نگرانی بھی کی جاتی رہی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button