متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: پھل کاٹنے والی چھری سے ناخن صاف کرنے والے ورکر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گراسری اسٹور بند کر دیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فجیرہ امارات کے جمعہ بازار میں ایک گراسری اسٹور کے ورکر کے جانب سے حفظان صحت اور صحت کی دیگر ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر فجیرہ بلدیہ نے گراسری اسٹور بند کر دیا۔

بلدیہ کی جانب سے اسٹور بند کرنے فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کیا گیا، ویڈیو میں گراسری اسٹور کے ایک ورکر کو پھل اور سبزیاں کاٹنے والی چھری کے ساتھ اپنے ناخن صاف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فجیرہ بلدیہ کے ڈائریکٹر محمد سیف ال افخام نے بتایا کہ جیسے ہی ویڈیو منظر عام پر آئی، بلدیہ کی انسپیکشن ٹیم نے گراسری اسٹور کا دورہ کیا اور دکان اور ورکر کے خلاف ضروری قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

محمد سیف کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ قوانین اور صحت سے متلعق قواعد پر عمل نہ کرنے والے کسی بھی تجارتی مرکز سے رعایت نہیں برتے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ صحت عامہ کی حفاظت کی خواہشمند ہے لہذا تمام کاروباری مراکز کو بلدیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button