متحدہ عرب امارات

ہدایت نامہ: بیرون ملک پھنسے متحدہ عرب امارات کے رہائشی واپس جانے کے لئے کس طرح درخواست دے سکتے ہیں

جب تک آپکی درخواست منظور نا ہو جاۓ تب تک ٹکٹیں بک نہ کریں۔

کوڈ – 19 سے لگنے والی سفری پابندیوں کی وجہ سے متحدہ عرب امارات سے باہر پھنسے ہوئے رہائشی 1 جون سے وطن واپس آسکیں گیں ۔ پیر کے روز دیر سے جاری کردہ یہ اعلان بہت سے خاندانوں کے لئے راحت کی بات ہے جو اپنے پیاروں سے دور بیرون ملک پھنس چکے ہیں۔

اب ، یہ رہائشی فیڈرل اتھارٹی برائے شناختی اور شہریت (آئی سی اے) کی ویب سائٹ پر اندراج کرسکتے ہیں۔

ویب سائٹ پر اندراج کرنے کا طریقہ کار

  1. یاد رکھیں: جب تک آپ اپنی درخواست کے لئے منظوری حاصل نہیں کرتے تب ٹکٹوں کی بکنگ نہ کریں۔
  2. اندراج کرنے کے لئے آپکو مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس درکار ہوگے
    •  رنگین تصویر
    •  رہائشی ویزا کاپی
    •  پاسپورٹ کاپی
    •  بیرون ملک جانے کا ثبوت (یہ کام کی جگہ ، تعلیمی ادارہ یا فلائٹ ٹکٹ کا خط ہوسکتا ہے کسی کی انے کی وجہ سیاحت ہو)
  3. دئے گئے لنک پر کلک کریں : smartservices.ica.gov.ae
  4. سمارٹ خدمات کی فہرست میں آخری آپشن تک نیچے سکرول کریں اور اس آپشن پر کلک کریں : ‘OTHER SERVICES – RESIDENTS OUTSIDE UAE – ENTRY PERMISSION – ISSUE’
  5. ‘اسٹارٹ سروس’ پر کلک کریں۔
  6. آپکے سامنے ایک فارم کل جاۓ گا، اس فارم کو پُر کریں، متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کریں، اپنی درخواست پر نظرثانی کریں اور درخواست جمع کریں

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button