
خلیج اردو
03 نومبر 2021
دبئی : آج متحدہ عرب امارات میں یوم پرچم منایا جارہا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کا پرچم بلند سے بلندتر کیا جارہا ہے۔ ایکسپو 2020 کی جگہ پر جوش و خروش دیکھنے میں آیا کیونکہ الوصل پلازہ میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر او وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پرچم لہرایا۔
اس تقریب میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ اور دبئی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم بھی موجود تھے۔
محمد بن راشد، يرافقه حمدان بن محمد، يرفع علم الدولة في ساحة الوصل بإكسبو 2020 بمناسبة #يوم_العلم. https://t.co/0Wyqko7YyM
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) November 3, 2021
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے قومی نشان پرچم کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ پچاس سال پہلے ایک تاریخی ڈیزائن مقابلہ منعقد کیا گیا تھا جس میں ملک کیلئے جھنڈے کا انتخاب کیا گیا تھا جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کی نمائندگی کررہا ہے۔ یوم پرچم کے موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم قومی اتحاد کے پائیدار مظاہرے میں ساتوں امارات میں فخر کے ساتھ لہرایا جاتا ہے۔
Source : Khaleej times