متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس نے عید کی تعطیلات کے دوران 115 کلو منشیات کی یو اے ای میں اسمگلنگ ناکام بنا دی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 115 کلوگرام سے زائد منشیات اور نفسیاتی منشیات، اور 51  ہزار سے زائد نفسیاتی گولیاں ملک میں داخل ہونے سے قبل  ضبط کر لیں۔

"ریسڈ” کے نامی اس آپریشن میں منشیات فراہم کرنے والے 7 ایشیائی باشندوں پر مشتمل مشتبہ افراد کے گروہ کور گرفتار کر لیا گیا۔

شارجہ پولیس کے محکمہ انسداد منشیات کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ماجد سلطان ال آسام نے انکشاف کیا کہ محکمے کو معلومات ملی تھی کہ  شارجہ کے دائرہ اختیار سمندر کے ذریعے متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر منشیات اسمگل کی جائیں گیں۔

اس غیر قانونی کاروائی کو روکنے کے لیے کریٹیکل انفراسٹرکچر اینڈ کوسٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سی آئی سی پی اے) کے ساتھ اشتراک سے منشیات کو ضبط کرنے کے لئے ماہرین کی متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ منشیات اسمگل کرنے والے گروہ کے ممبران کو مختلف امارات سے گرفتار کر لیا گیا، جو عید کے دوران منشیات یو اےا ی میں اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کر  رہے تھے۔

کرنل ماجد نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسی غیر قانونی سرگرمی کی شکایت 8004654 پر رابطہ کریں یا شارجہ پولیس کو ایمیل کے ذریعے مطلع کریں اور اس غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے حکام کی مدد کریں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button