خلیج اردو آن لائن:
انڈین میڈٰیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا ہے کہ بھارت میں جاری کورونا کی دوسری لہر کے دوران 270 ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہونے بعد جانبحق ہو چکے ہیں۔ کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے ڈاکٹروں کی فہرست میں انڈین میڈٰیکل ایسوسی ایشن کے سابق صدر ڈاکٹر کے کے اگروال بھی شامل ہیں، وائرس کے باعث جن کی موت پیر کے روز ہوئی تھی۔
بھارت کی ریاست بیہار میں 78 ڈاکٹر کورونا کے باعث ہلاک ہوئے، اترپردیش میں 37، دہلی میں 29، اور اندھرا پردیش میں 22 ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوئے۔ انڈٰین میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا کی پہلی لہر کے دوران 748 ڈاکٹر کورونا کا شکار ہوئے۔
آئی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خاص طور پر فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کے لیے بہت مہلک ثابت ہو رہی ہے۔
Source: Khaleej Times







