متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز  کے مذہبی سوالوں کے جواب دینے کے لیے ہاٹ لائن لانچ کر دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کے مذہبی سوالوں کے جوابات دینے کے لیے ہاٹ لائن تشکیل دے دی۔

متحدہ عرب امارات کی اسلامک افیئرز سے متعلق اتھارٹی اوقاف نے اپنے کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز کے ذہنوں میں اٹھنے والے مذہبی سوالات کے جوابات کے لیے "فرنٹ لائن فتویٰ” سروس شروع کی گئی ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے کیے گئے ٹوئیٹ میں فرنٹ لائن ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "آپ ہمارا فخر ہو اور ہم مل کر تمام مشکلات سے نمٹیں گے”۔

اس سروس سے استفادہ کرنے کے لیے فرنٹ لائن ورکرز 02-2052500 پرصبح 8 بجے سے رات 8 بج کے درمیان کال کر سکتے ہیں اور اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button