خلیج اردو آن لائن:
کیا آپ جانتے ہیں کہ دبئی ٹیکسی کارپوریشن ایک ایسی سروس فراہم کرتی ہے جس کے ذریعے آپ فی گھنٹہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر ڈرائیور کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں؟
دبئی آر ٹی اے نے منگل کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے رہائشیوں کو اس سروس کے بارے میں یاد دہانی کروائی ہے۔
اس سروس کا نام "مائی ڈرائیور” ہے اور اس کے تحت ایک دن کے لیے ڈرائیور کی خدمات حاصل کرنے کا ریٹ 250 درہم، ایک ہفتے کا ریٹ 1000 درہم، ایک مہینے کا ریٹ 3500 درہم ہے۔
From inception in 2012 and up to the end of 2020, My Driver service launched by the #Dubai Taxi Corporation (DTC) at the #RTA delivered about 2000 orders under contracts signed with individuals, parents and private firms. https://t.co/6pqh6VIL3f pic.twitter.com/X5h5Zyb7ls
— RTA (@rta_dubai) March 4, 2021
ڈرائیور کی خدمات کی حاصل کرنے والے رہائشیوں کو اپنی گاڑی مع تیل اور انشورنس ڈرائیور کر مہیہ کرنی ہوگی۔
آر ٹی اے کے مطابق یہ سروس 2012 میں لانچ کی گئی تھی اور 2020 کے آخر تک اس سروس نے 2 ہزار سے زائد کلائنٹس کو خدمات فراہم کی ہیں۔ اس سہولت کو حاصل کرنے کے آپ ڈی ٹی سی کی ایپ پر اپلائی کر سکتے ہیں۔
Source: Khaleej Times







