متحدہ عرب امارات

تھرپارکر میں بارشوں سے تباہی، فصلیں برباد، نظامِ زندگی مفلوج

خلیج اردو
تھرپارکر: تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں شدید متاثر ہوئیں اور کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ مقامی کاشتکاروں کے مطابق فصلیں کٹائی کے قریب تھیں کہ مسلسل بارشوں کے باعث کھیت پانی میں ڈوب گئے، جس سے گندم، باجرہ اور سبزیوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

شہری و دیہی علاقوں میں بھی بارش کے پانی کے جمع ہونے سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔ گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا رہنے کے باعث عوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ بجلی اور نکاسی آب کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ 4 سے 5 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش جبکہ صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ، کشمیر اور مظفرآباد میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے، جس سے موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button