
خلیج اردو آن لائن:
ہر سال لاکھوں ٹرانزٹ مسافر متحدہ عرب امارات سے ہو کر دیگر ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ اس دوران پرواز کچھ گھنٹوں کے لیے یو اے ای کے چار بڑے ایئرپورٹس میں سے کسی ایک پر رکتی ہے لیکن مسافروں کو ایئر پورٹ سے باہر جانےکی اجازت نہیں ہوتی۔ لہذا اگر آپ ان چند گھنٹوں کے دوران یو اے ای سیاحت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ٹرانزٹ ویزے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔
دبئی کے فارن افیئر سے متعلق محکمے GDRFA کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے صارفین کو یو اے ای پہنچنے پر 96 گھنٹے کے ٹرانزٹ ویزے کے حصول کا طریقہ کار بتایا گیا ہے۔
خدمة إصدار إذن دخول 96 ساعة عند الوصول.#إقامة_دبي#الاستعداد_للخمسين#إقامة_دبي_مستعدة pic.twitter.com/DmUrZEjXbP
— GDRFA DUBAI إقامة دبي (@GDRFADUBAI) September 12, 2021
ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنے کے لیے آپ کو امگریشن کاؤنٹر پر درج ذیل ڈاکومنٹس فراہم کرنے ہوں گے:
- اصل پاسپورٹ
- ایئر لائن کی ٹکٹ جس میں سفر کے تسلسل کو دیکھایا گیا ہو، مزید برآں، اگلی فلائٹ یو اے ای میں لینڈ کرنے کے بعد 8 گھنٹے سے پہلے 96 گھنٹے سے بعد کی نہ ہو۔
- ہوٹل کی اصل بکنگ
اس کے بعد درج ذیل طریقہ کار کو اپنائیں:
- ایئر لائن کمپنی کے پاس جائیں
- ایئر لائن کے سروس افسر کو 96 گھنٹے کے انٹری پرمٹ کی درخواست دیں
- اگر درخواست منظور ہوگئی تو آپ کو درخواست کی منظوری وصول ہوجائے گی
- اس کے بعد امگریشن کاؤںٹر پر پاسپورٹ افسر کے پاس جائیں اور پروسیجر مکمل کریں
ٹرانزٹ ویزا کن افراد کو جاری کیا جاتا ہے؟
اگر آپ ایک ایسے ملک سے سفر کر رہے ہیں جو یو اے ای پہنچنے پر آن آرائیول ویزے کا اہل نہیں ہے تو آپ کو ایئرپورٹ سے باہر جانے کےلیے ٹرانزٹ ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ مزید برآں، جس ایئر لائن کے ذریعے آپ سفر کر رہے ہیں وہ ایئر لائن بھی آپ کے لیے ٹرانزٹ ویزے بندوبست کر سکتی۔ یا جس ٹریول ایجنٹ کے ذریعے آپ سفر کر رہے ہیں وہ ٹریول ایجنٹ بھی آپ کے سفر سےپہلے آپ کے لیے ٹرانزٹ ویزا حاصل کر سکتا ہے۔ ٹرانزٹ ویزا 50 درہم فیس کے بدلے جاری کیا جاتا ہے۔
Source: Gulf News