متحدہ عرب امارات

دبئی میں والدین کے لیے ریزیڈنس ویزا اسپانسر کرنے کا طریقہ

خلیج اردو
دبئی میں رہائشی افراد اپنے والدین کو قریب لانے کے لیے انہیں ریزیڈنس ویزا اسپانسر کر سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے مخصوص اہلیت کے معیار اور ضروری دستاویزات فراہم کرنا لازمی ہے۔ اس عمل میں تنخواہ کی شرط، رہائش کا ثبوت، سیکورٹی ڈپازٹ، میڈیکل ٹیسٹ اور اخراجات شامل ہیں۔

اہلیت کی شرائط:
کم از کم تنخواہ 10 ہزار درہم ماہانہ ہونی چاہیے، دو یا تین بیڈ روم کے اپارٹمنٹ کا ایجاری (رینٹل کنٹریکٹ) موجود ہو، اور 5 ہزار درہم کا ریفنڈ ایبل سیکورٹی ڈپازٹ جمع کرایا جائے۔

اسپانسر سے مطلوبہ دستاویزات:
ویلیڈ امارات آئی ڈی، پاسپورٹ کاپی، دبئی ریزیڈنس ویزا کاپی، ملازمت کا معاہدہ، تصدیق شدہ سیلری سرٹیفکیٹ، تین ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ، پیدائشی سرٹیفکیٹ (رشتہ ثابت کرنے کے لیے) جو قونصل خانے اور یو اے ای وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ اور عربی میں ترجمہ شدہ ہو، والدین کی کفالت کی ذمہ داری کا قونصل خانہ سے حلف نامہ، اور فری زون میں کام کرنے کی صورت میں نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ۔

والدین سے مطلوبہ دستاویزات:
سفید بیک گراؤنڈ کے ساتھ حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، ویلیڈ پاسپورٹ، اور دبئی میں ہیلتھ انشورنس کا ثبوت۔ اگر والدین پہلے سے دبئی میں موجود ہیں تو وزٹ ویزا کو اسپانسرشپ میں تبدیل کرنے کے لیے ’چینج آف اسٹیٹس‘ کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

درخواست کا عمل:
تمام دستاویزات مکمل ہونے پر رجسٹرڈ ٹائپنگ یا امر سینٹر کے ذریعے ’نیو اسپانسرشپ فائل‘ کھولی جاتی ہے۔ ویزا درخواست جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) دبئی کو بھیجی جاتی ہے۔

میڈیکل فٹنس ٹیسٹ:
والدین کو میڈیکل فٹنس سینٹر میں ٹیسٹ دینا ضروری ہے، جس کے نتائج 24 سے 48 گھنٹوں میں آجاتے ہیں۔ دبئی میں 21 سرکاری میڈیکل فٹنس سینٹرز موجود ہیں۔

امارات آئی ڈی اور ویزا عمل:
میڈیکل ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد فنگر پرنٹ اور بایومیٹرک تصدیق کے لیے ICP کسٹمر ہیپی نیس سینٹر جانا ہوگا۔ ویزا اور امارات آئی ڈی عام طور پر ایک ہفتے میں جاری ہو جاتی ہے، اور SMS کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے۔

اخراجات:
فائل کھولنے کی فیس 200 درہم، ریزیڈنس پرمٹ 200 درہم، ملک کے اندر اسٹیٹس تبدیلی 500 درہم، اضافی چارجز (نانولیج اور انوویشن فیس) 20 درہم، امارات آئی ڈی فیس تقریباً 250 درہم، اور میڈیکل فٹنس ٹیسٹ 250 سے 700 درہم (ٹیسٹ کی قسم کے مطابق)۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button