خلیج اردو
دبئی:دبئی میں ایک شاطر چور نے ولاز میں چھلانگ لگا کر چوری کی کوشش کی لیکن کہانی میں اس وقت زبردست ٹویسٹ آیا جب چور یہ دیکھ کر مایوس ہوا کہ گھر میں تو کوئی قیمتی چیز تھی ہی نہیں۔
دبئی پولیس کا کویک ریپانس چور کی گرفتاری کا باعث بنا اور اب چور کو اس کے کیے کی سزا کی بعد اسے ملک بدر بھی کیا جائے گا۔
دبئی کی فوجداری عدالت نے چور کو ایک ماہ قید اور ملک بدری کی سزا سنائی ہے۔دبئی پبلک پراسیکیوشن کی تفتیش میں درج کیس کی تفصیلات کے مطابق ملزم خالی مکانات کو نشانہ بنا رہا تھا، جب اسے ایک عرب خاتون کے ولا پر نظر پڑی۔
رات گئے مشتبہ شخص ولا کی باڑ کو توڑنے میں کامیاب ہو گیا اور چوری کے لیے اشیاء تلاش کرنے کی امید میں جائیداد میں داخل ہوا۔ تاہم، اس کی کوششیں رائیگاں گئیں کیونکہ اسے ولا میں کوئی قیمتی سامان یا نقدی نہیں ملی۔
حکام نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو پکڑ لیا اور کیس دبئی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔ تفتیش کے بعد ملزم نے اپنی چوری کی کوشش کا اعتراف کر لیا۔
الزامات کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے عدالت نے چوری کی کوشش اور تجاوزات کے الزامات کو یکجا کر دیا۔امارات الیوم کی ایک رپورٹ کے مطابق، دبئی کی ایک عدالت نے اسے ایک ماہ قید اور ملک سے جلاوطنی کی سزا سنائی ہے۔
Rest assured, your homes are in safe hands. Take necessary steps to secure your home before traveling by registering for our 'Secure Your Home Before You Travel' service. Click the link to sign up: https://t.co/ONFiUdreUJ pic.twitter.com/EoL8ArXb9v
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) August 20, 2023
دریں اثنا، دبئی پولیس نے حال ہی میں اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سفر کرتے وقت اپنے گھر کو کیسے محفوظ بنایا جائے اور اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی ہے۔
فورس کے پاس ‘سفر سے پہلے اپنے گھر کو محفوظ کریں’ کے نام سے ایک سروس ہے اور رہائشی چھٹی پر جانے کی صورت میں اس کے لیے سائن اپ کر سکتے ہیں۔
پولیس نے حال ہی میں ٹویٹ کیا جس میں ان تدابیر پر عمل کرکے لوگوں کو یقین دلایا گیا ہے کہ اس طرح سے وہ محفوظ رہیں گے۔
Source: Khaleej Times