متحدہ عرب امارات

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خیرخواہوں کا شکریہ

خلیج اردو
21 مارچ 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر اور ملک سے باہر ان تمام لوگوں کا شکریہ جو میری اور خاتون اول کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد ملک کے اندر سے اور بیرون ممالک سے مختلف سربراہاں کی جانب سے ان کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑوسی ملک بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کی جانب سے بھی وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button