متحدہ عرب امارات

دیگر امارات کے ویزوں کے حامل افراد کو دبئی آنے کے لیے آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی ایئر پورٹس کے ترجمان نے بدھ کے روز نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسے مسافر جو دبئی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آ رہے ہیں لیکن ان کے پاس ویزے دیگر امارات کے ہیں تو انہیں ملک میں واپس آنے کے لیے آئی سی اے کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ” نئی سفری شرائط کے مطابق دیگر امارات کی جانب سے جاری کردہ رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو ملک میں واپس آںے کے لیے آئی سی اے کا جازت نامہ حاصل کرنا ہوگا”۔

تاہم، دبئی کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو ملک واپس آںے کے لیے GDRFA کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیجانب سے یہ بیان خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے آج سہ پہر دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس جانے والے متعدد مسافروں کے حوالے سے جاننے کے لیے پوچھے گئے سوال کے جواب میں جاری کیا ہے۔

نجی خبررساں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس نئی پولیسی کی وجہ سے ایئرپورٹ پر متعدد مسافر پھنس گئے تھے۔ ایئرپورٹ پھنس جانے والے مسافروں کی تعداد کا پتہ نہیں چل سکا تاہم مسافر بدھ کی صبح سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

مزید برآں، دبئی ایئرپورٹ حکام کی جانب سے بھی کچھ مسافروں کے ایئرپورٹ پر پھنس جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایک اہلکار نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ” کچھ مسافر بدھ کی سہ پہر سے سفری قوانین میں تبدیلی کے باعث دبئی ایئرپورٹ پر استقبالیہ کے مقام پر تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں”۔

ترجمان دبئی ایئرپورٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” ایئر پورٹ حکومت اور دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے جلد حل کے لیے کام کر رہا ہے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button