خلیج اردو
اسلام آباد: بولی عمران خان اب بھی اسٹبلشمنٹ سے آس لگائے بیٹھے ہیں۔ ساتھ ہی اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہ کرنے سے متعلق بھی بیاد داغ دیا۔
آپ کا انتخاب کرنے والی سلیکشن کمیٹی تحلیل ہو چکی ہے،آپ اور 2018 میں آپ کی سرپرستی کرنے والوں کا دی اینڈ ہو گیا ، یہ کہنا ہے مریم نواز کا جو اسلام آباد میں ن لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب کررہی تھیں۔ بولیں عمران خان ہمیشہ کیلئے سابق ہو گئے ہیں
مریم نواز نے پرجوش کارکنان سے خطاب میں کہا کہ عمران خان اب بھی ہاتھ آگے کرکے اسٹبلشمنٹ سے ملتمس ہے کہ تالی بجانے کیلئے ہاتھ آگے کیا جائے
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرنے چاہیئے تھے بلکہ ان پر چھوڑتے جنہوں نے معاہدہ کرنے کے بعد اس سے روگردانی کی،مزید کہا ہمیشہ نواز شریف ملک کو مسائل سے نکالتا ہے اور پھر کوئی طاقتور آکر نواز شریف کو اقتدار سے نکالتا ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرنے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں ڈالر 100 روپے سے کم تھا لیکن تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ گئی، یہ وہی شخص ہے جو کہتا تھا آلو پیاز کی قیمت سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بالکل درست کہتا تھا یہ قیمتیں کم نہیں بلکہ بڑھانے کے لیے آیا۔
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن کیلئے آمد پر مریم نواز کا گھڑسوار دستے نے استقبال کیا۔ مریم نواز نے کارکنان کو کرنسی نوٹوں پر آٹوگراف دیئے۔ لیگی کارکن حسب روایت کھانے پر ٹوٹ پڑے جس سے رش لگ گیا.