خلیج اردو: دبئی میں آن لائن کسی بھی فرد کی توہین کرنے پر 5 لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوگی اور یا جرمانہ یا قید دونوں بھی ہو سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ،دبئی پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے رہائشیوں کو نوٹ کرایا گیا ہے کہ آن لائن دوسرے لوگوں کی توہین کرنے والے شخص پر 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے
اس ضمن میں دبئی پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے اپ لوڈ کی گئی ایک ویڈیو میں اسسٹنٹ چیف پراسیکیوٹر دیرا پراسیکیوشن خالد حسن المطاوع نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قید اور جرمانہ دونوں کیا جا سکتا ہے۔