خلیج اردو: گزشتہ ہفتے دبئی ایئرپورٹ پروزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات پہنچنے والے 80 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا جس کے بارے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
دبئی ایئرپورٹ پر تعینات امیگریشن افسر گیان چند نے وزارت خارجہ اور وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو مراسلہ بھیجا کہ 13اگست کو دبئی ایئرپورٹ پر پاکستان کے مختلف شہروں سے وزٹ ویزا پر 80پاکستانی دبئی ایئرپورٹ پہنچے جن کے پاس پاکستان واپسی کے نہ کنفرم ٹکٹ تھے اور نہ ہی مطلوبہ تعداد میں اماراتی کرنسی تھی۔
ان سے تفتیش میں انکشاف ہوا کہ وہ نوکری کی تلاش میں آئے تھے جس کے بعد 40مسافروں کو اسی دن ڈی پورٹ کردیا گیا اور بقیہ 40کو اگلے دو یوم میں پاکستان واپس بھجوا دیا گیا۔