
خلیج اردو
30 اکتوبر 2021
ممبئی : ایک سکول پرنسپل کی جانب سے کم سن طالب علم کو پیر سے پکڑ کر الٹا لٹکانے کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جس کےبعد سوشل میڈیا صارفین میں کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
پاکستان میں اے آر وائے نیوز کے مطابق پرنسپل منوج وشوکرما نے دوسری کلاس کے طالب علم سونو یادیو کی زندگی اس وقت خطرے میں ڈالی جب اسے پیر سے پکڑ کر الٹا لٹکایا گیا۔ یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔
This teacher also seems to have been inspired by #Godse:
In a school in #Mirzapur-Ahraura, #uttarpradesh student studying in class 2nd did mischief, then the teacher grabbed his feet and hanged him from the building. pic.twitter.com/9whomOUHaN
— Abhayjit singh(अभयजीत सिंह) (@abhayjitsandhu) October 28, 2021
متائثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا گول گپا کھانے گیا اور وہ اور اس کا دوست تھوڑے شرارتی ہیں۔ اس پر پرنسپل نے غصے میں آکر بچے کو وہ سزا دی جس نے بچے کی زندگی کو خطرے میں ڈالا۔
پرنسپل کا کہنا ہے کہ سونو بہت شرارتی ہے اور وہ بچوں اور اساتذہ کو کاٹتا ہے۔ اس کے والد نے ہم سے اسے سدھارنے کہا تھا تو ہم نے اسے ڈرانے کی کوشش کی جس کیلئے اسے اوپری منزل سے الٹا لٹکا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق وشوکرما کو بعد میں جوینائل جسٹس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times