
خلیج اردو
31 مئی 2020
دبئی : کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور بھارت سے متحدہ عرب امارات کیلئے سفری پابندی کے باعث ایمریٹس ایئرلائنز دبئی کیلئے صرف دو خاندانوں کے ہمراہ پرواز کر گئی ہے۔
صرف دو خاندان 360 مسافروں کے جہاز پر موجود تھی۔ جہاز صبح 4 بجے پرواز کرگئ اور متحدہ عرب امارات میں صرف 2 گھنٹے بعد اتر گئی۔
اس کے باوجود کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے پھر بھی گولڈن ویزا رکھنے والے بھارتیوں کو اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہے۔ کمپیوٹر سیلز کمپنی ال ارشاد کمپیوٹرز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر یونس حسن کے پاس گولڈن ویزا ہے جس سے ان کے اہل خانہ کو سفر کرنے کی اجازت مل گئی تھی۔
یونس کی اہلیہ حفصہ اور اس کے بچوں نہلا یونس ، نجم یونس ، محمد ہلال اور محمد ہانی ہمدان کو ان کی اسپانسرشپ کے تحت گولڈن ویزا ملا تھا اور وہ جہاز پر سوار تھے۔ انھوں نے ٹکٹوں پر 1،000،000 روپے یا 9000 درہم خرچ کیے۔
نہلا نے کہا کہ امارات کے عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا لیکن انہیں بزنس کلاس سمیت کسی بھی سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔
حفظہ نے گولڈن ویزہ کے اجراء کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیاہے۔
Source : Khaleej Times







