متحدہ عرب امارات

آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

خلیج اردو
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے IRNA کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ایک باہمی طریقہ کار طے کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان کسی نئے راستے سے متعلق مفاہمت کا یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز کو کھولا یا بند کیا جا رہا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک کے لیے ایسا طریقہ کار وضع کرنا ہے جس پر دونوں ممالک متفق ہوں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button