متحدہ عرب امارات

ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، اردن

خلیج اردو
اردن نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے نہ تو اپنی سرزمین اور نہ ہی فضائی حدود استعمال ہونے دے گا۔

نائب وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ ایمن الصفدی نے ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ’’اردن کسی بھی علاقائی تنازع میں میدانِ جنگ نہیں بنے گا اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کا لانچنگ پیڈ ہوگا‘‘۔

ایمن الصفدی نے مزید کہا کہ عمان ’’کسی بھی فریق کو اردن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی یا اس کی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا‘‘۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے ایران پر ممکنہ حملے کی دھمکیوں کے باعث خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button