متحدہ عرب امارات

ام القیوین میں فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں

خلیج اردو
ام القیوین:ام القیوین میں جمعہ کے روز ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، جسے شہری دفاعی حکام نے بروقت قابو میں کر لیا۔ حکام کے مطابق آگ ام الثعوب صنعتی علاقے میں لگی، تاہم فوری کارروائی کے باعث قریبی عمارتوں تک پھیلنے سے روک دی گئی۔

اس آپریشن کی نگرانی میجر جنرل ڈاکٹر جاسم محمد المرزوقی، کمانڈر ان چیف آف سول ڈیفنس، اور بریگیڈیئر ڈاکٹر سالم حمد بن حمدہ، ڈائریکٹر آف سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ، ام القیوین نے کی۔

متعدد سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر آگ بجھانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں کردار ادا کیا، جن میں ام القیوین جنرل پولیس کمانڈ، شارجہ اور عجمان کے شہری دفاعی محکمے، راس الخیمہ سول ڈیفنس، ام القیوین ایمرجنسی، کرائسس اور ڈیزاسٹر سینٹر، ام القیوین میونسپلٹی، اتحاد واٹر اینڈ الیکٹریسٹی کمپنی اور نیشنل ایمبولینس شامل تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button