متحدہ عرب امارات

دیکھیں: دبئی کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، ہر طرف دھواں اٹھنے لگا

خلیج اردو

دبئی: دبئی سول ڈیفنس نے بتایا ہے کہ البرشہ 1 میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر 14 منٹ کے اندر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ جمعہ کی سہ پہر ایک رہائشی عمارت میں بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے آسمان پر سیاہ دھویں کے بڑے بادل نظر آئے۔

 

آگ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

ایک بیان میں دبئی سول ڈیفنس نے کہا ہے کہ آپریشن روم کو جمعہ کی دوپہر 1:24 پر آگ لگنے کی اطلاع ملی جس کے بعد البرشہ اسٹیشن سے فائر فائٹرز کو فوری طور پر روانہ کیا گیا۔

 

ریسکیو ٹیم کی مدد المرسہ، ناد الشیبہ اور جیبل علی کی ٹیموں نے نے بھی کی۔

 

آگ لگنے کے چار منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو ٹیموں نے عمارت کو خالی کراتے ہوئے 14 منٹ میں آگ پر قابو پالیا۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے بعد کولنگ آپریشنز جاری ہیں۔ عمارت کے بیرونی حصے پر نقصانات کی اطلاع ملی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا تحقیقات کے بعد تعین ہوگا۔

 

اس سے قبل جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کا سیاہ دھواں ہر طرف کو اٹھ رہا ہے۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button