متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں تیل کی فیکٹری میں آگ بڑھک گئی

خلیج اردو

راس الخیمہ:سول ڈیفنس نے تصدیق کی ہے کہ راس الخیمہ میں تیل کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

 

ہفتے کی دوپہر کو ہونے والے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر اسے مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔

 

راس الخیمہ سول ڈیفنس کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز مختلف اور پانی سے آگ پر قابو پا رہے ہیں۔

 

گزشتہ سال فائر فائٹرز نے الجزیرہ الحمرا میں ایک آئل فیکٹری میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پالیا تھا اور تب بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button