متحدہ عرب امارات

دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے یو اے ای میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک ایشیائی باشندہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس کی جانب سے ایک ایشیائی باشندے کو ملک میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

23 سالہ ایشیائی باشندہ دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے 888 اشاریہ 31 گرام منشیات ملک میں اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

گرفتار کرنے کے بعد ملزم کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات سے پتہ چلتا ہےکہ یہ کیس 5 اکتوبر 2020 کے ہے۔ جب گرفتار کیے جانے والا شخص دبئی کے راستے یو اے ای میں داخل ہو رہا تھا۔

ایئرپورٹ پر حکام کو پتہ چلا کہ مبینہ ملزم 101 گولیاں لے جا رہا ہے جن میں پیلے رنگ کا مواد موجود ہے۔

جس کے بعد حکام نے اس شخص کو روکا اور اس سے وہ گولیا برآمد کرنے کے بعد انہیں ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجا گیا۔ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ان گولیاں میں ہیروئن نامی منشیات شامل ہے۔

مزید برآں، جب ٹیسٹ رپورٹ اس شخص کو دیکھائی گئی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ جس کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا، جس نے بعدازاں مقدمہ کریمنل کورٹ کو بھیج دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button