متحدہ عرب امارات

شارجہ میں ایک شخص سگریٹ چوروں کو پکڑتے ہوئے انہی کی کار کے نیچے آکر جاں بحق۔

خلیج اردو ویب ڈیسک 08-جولائ-2020 |05:20 PM|

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک 48 سالہ ایشیائی شخص کو دو افراد نے اپنی کار تلے کچل ڈالا جنہوں نے شارجہ کے صنعتی علاقے 12 میں اس کی دکان سے ای سگریٹ چوری کرنے کے بعد اپنی گاڑی میں بھاگنے کی کوشش کی۔

انہوں نے اس اس وقت گاڑی تلے کچل کر مار ڈالا جب وہ ان کو پکڑنے کی کوشش میں ان کی گاڑی کو تھامے ہوے تھا۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو افراد الیکٹرک سگریٹ کی قیمت کے بارے میں بحث کررہے ہیں انہوں نے ایک سگریٹ 100 درہم میں خریدنے کی ڈیل کی اسی وقت ملزمان نے مقتول سے سگریٹ زبردستی چھینے اور بھاگنے لگے۔مقتول نے انکو بھاگنے سے روکنے کے لیے ان کی گاڑی کو تھام رکھا لیکن وہ اسے دو سو میٹر تک گھسیٹ کر لے گئے اور چار بار کار تلے کچل ڈالا۔ فرار ہونے سے پہلے ، انہوں نے اس بات کا یقین کر لیا کہ وہ فوت ہوگیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے فرانزک لیبارٹری منتقل کردی۔

پولیس اہلکاروں نے کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا ، جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ انہیں سرکاری استغاثہ کے پاس بھیجا گیا ہے، جس نے ان پر قتل اور چوری کا الزام لگایا۔

اس سے قبل پولیس کو واقعے کے بارے میں آپریشن روم میں فون آیا تھا۔ پولیس کی ایک ٹیم ، بشمول ریسکیو یونٹس ، سی آئی ڈی ، گشتی ، اور ٹریفک افسران جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہیں پتہ چلا کہ متاثرہ شخص جو تمباکو کی دکان چلاتا ہے ، کو ای سگریٹ خریدنے کا بول کر دو افراد نے باہر بلایا۔

بشکریہ:خلیج ٹائمز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button