متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ویزوں کی مختلف اقسام کے اجراء کے بعد غیر ملکیوں کے خاندان کیلئے سفری سہولت

خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کی وفاقی کابینہ کی جانب سے ملک میں داخلے کیلئے مختلف ویزوں کے اجراء کے بعد غیر ملکیوں کیلئے یہ فیصلہ کسی غنیمت سے کم نہیں ۔ غیر ملکیوں کے کاروباری دوروں اور ان کے فیمیلیز ٹریپ کیلئے اب انہیں آسانی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر بتایا کہ کابینہ نے مختلف ویزوں کی منظوری دی ہے۔ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ سال جنوری میں مختلف قسم کے ویزوں کی منظوری دی تھی۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ پہلے دو اقسام کے اجراء کا مقصد متحدہ عرب امارات کے عالمی سطح پر سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد اعلان کردہ ضوابط اور ویزوں کی نئی فہرست کا مقصد "متحدہ عرب امارات کو عالمی معاشی دارالحکومت کی حیثیت سے مستحکم کرنا” ہے۔ نئی ویزا سکیمیں حالیہ معاشی ترقی اور سرمایہ کاروں ، کاروباری افراد ، اہل افراد اور اہل خانہ کی مدد کیلئے اعلان کردہ اصلاحات کے سلسلے میں تازہ ترین پیش رفت ہے۔

سیاحت کے شعبے سے جڑے مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور ٹریول انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاحوں کیلئے طویل مدتی ویزا کمزور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیاحت کے شعبے کو تقویت بخشے گا۔ اس سے ان خاندانوں کو بھی فائدہ ہوگا جو متحدہ عرب امارات میں اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے اکثر امارات آتے ہیں۔

اسمارٹ ٹریولس کے منیجنگ ڈائریکٹر عفی احمد نے بتایا کہ جب ان نئے رولز کا نفاز ہوگا تو جو لوگ اپنے پیاروں سے ملنے کیلئے کثرت سے متحدہ عرب امارات جاتے ہیں انہیں یقینی طور پر کافی فائدہ ہوگا۔ جیسے رہائشیوں کے بوڑھے والدین جن کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرتے ہیں اور خاندانوں کی ایسے دیگر افراد نئے اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں گی۔ غیر ملکیوں کیلئے مسلسل وزٹ ویزوں کیلئے درخواست دینے کے اخراجات بھی کم کردیئے جائیں گے۔

ڈیرا ٹریول اینڈ ٹورسٹ ایجنسی کے جنرل منیجر ٹی پی سدھیش نے کہا ہے کہ اس سے اعلی آمدنی والے مسافروں اور متواتر مسافروں کو یقینا فائدہ ہوگا۔ وزٹ ویزوں کیلئےے بار بار درخواست دینے کی پریشانی اب باقی نہیں رہی۔

کاروباری رہنماؤں نے کہا کہ اس سے کاروباری اور سیاحت کے مسافروں کو بھی تقویت ملے گی اور سیاحت کے شعبے میں معاشی آغاز کو تقویت ملے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button