
خلیج اردو
5 ستمبر 2020
فجیرہ: بھارت سرمایہ کار نے فجیرہ میں جیل سے رہا ہونے والے بے سہارا قیدیوں کی مدد کی اور انہیں ملک واپس بھجوانے کیلئے ان کے سفری اخراجات برداشت کیے۔
انسانیت دوستی کیلئے مشہور بھارتی تاجر فیروز خان جو پیور گولڈ گروپ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں نے 50 افراد کیلئے ان کے ملک واپس جانے کیلئے ٹکٹ کا بندوبست کیا۔
یہ افراد جیل سے رہائی کے بعد وطن واپسی کیلئے کسی مسیحا کے منتظر تھے۔
یہ اقدام پیور گولڈ جیولرز کی سماجی خدمات کا حصہ ہے۔ جہاں وہ بے سہارا اور نادار افراد کی داد رسی کرتے ہیں۔
بھارتی ارب پتی تاجر فیروز نے گلف نیوز کو بتایا کہ 2008 میں معاشرے کے دھتکارے ہوئے بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا شروع کی۔ وہ لوگ جو معمولی جرائم میں جیل جاتے ہیں یا پھر سزا پوری ہونے کے بعد ملک واپسی کا کرایہ نہیں رکھتے یا اپنا قرض ادا نہیں کرتے انہیں جیل سے رہائی کے بعد ملک واپس بھجواتے ہیں۔
مسٹر فیروز نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں کا روز گار چھین گیا ہے اور مالی پریشانیوں کا سامنا کررہے ہیں ایسے میں بے کسوں کو تلاش کرکے ان کی دستگیری کررہے ہیں۔
اس سماجی خدمت پر 90 ہزار درہم کا خرچہ آیا اور ہم نے مختلف ممالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مدد کی۔
Source : Gulf News







