متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد ایمریٹس اور اتحاد ایئر لائن نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔ یو اے ای ایئر لائنز کی جانب سے سعودی عرب کے لیے پروزایں معطل کرنے کا فیصلہ اتوار کے روز سعودی عرب کی جانب سے تمام کمرشل پروازیں بند کر نے کے بعد کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اس فیصلے کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ "سعودی حکام کی جانب سے بارڈر بند کیے جانے کے بعد ہم نے تا حکم ثانی سعودی عرب کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں”۔

ایمریٹس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ "ہمیں کسی بھی طرح کی تکلیف پر افسوس ہے، اور متاثرہ مسافر دوبارہ بکنگ کے لیے اپنے ٹریول ایجنٹوں سے ایمریٹس کے کانٹیکٹ سنٹر سے رابطہ کریں”۔

اسی طرح سے یو اے ای کی اتحاد ایئر لائن کا بھی کہنا ہے اس نے بھی تاحکم ثانی سعودی عرب کے ساتھ تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

سعودی عرب کی جانب سے بارڈر بند کیے جانے کا فیصلہ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کے سامنے آنے کے بعد رد عمل کے طور پر کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ برطانیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت کی گئی ہے جو پہلے سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔ جس کے بعد متعدد ممالک برطانیہ کے لیے عارضی سفری پابندیاں لگا رہے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button