متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے جرمانوں اور پابندیوں کا نفاذ کیا جا سکتا ہے، یو اے ای حکام

یہ وارننگ یو اے ای میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر جاری کی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار کی جانب سے متنبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی سزاؤں اور خلاف ورزیوں کا نفاذ کیا جاسکتا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 5 دنوں میں کورونا کیسز میں دگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حکام کی جانب سے اس اضافے کی  بنیادی وجہ عوام کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا بتائی جا رہی ہے۔

جمعہ کے روز پبلک پراسیکیوشن میں کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی کے قائم مقام چیف پراسیکیوٹر سلیم الزابی نے کہا ہے کہ نئی خلاف ورزیوں کا متعارف کروایا جانا حالات پر منحصر ہوگا۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ‘جیت کے لئے عزم’ مہم کے براہ راست نشریاتی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  الزابی نے کہا کہ نئی خلاف ورزیوں کو متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر متعارف کروایا جائے گا۔ تاہم انکا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اس طرح ایک اور پروگرام میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ترجمان ڈاکٹر قمر الحمادی کی جانب سے لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر حمادی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ماسک پہننا چاہیے اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا چاہیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں متحدہ عرب امارت میں کورونا کے نئے کیسز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 5 دنوں میں کیسز 2 سو سے بڑھ کر 4 سو تک یومیہ تک پہنچ گئے ہیں۔

اس اضافے میں خطرے کے پیش نظر نیشنل ایمرجنسی اور کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے جمعرات کے روز متنبہ کیا ہے کہ اگر کورونا کیسز میں ایسے ہی اضافہ ہوتا رہا تو انسداد کورونا پروگرام کو دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button