خلیج اردو
شارجہ: شارجہ کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شارجہ پولیس کے تعاون سے امارات کی تمام سڑکوں پر ٹرکوں کی نقل و حرکت کے اوقات میں ترمیم کی ہے۔
4 جولائی سے شارجہ میں ٹرکوں کی آمدورفت شارجہ الذھید روڈ، ایمریٹس روڈ، الحباب روڈ، المدام روڈ صبح ساڑھ پانچ بجے سے صبح ساڑھے اٹھ بجے تک اور سہ پہر 3 بجے سے رات 8 بجے تک محدود رہے گی۔
شیخ محمد بن زید اسٹریٹ پر پابندی صبح 12 بجے سے صبح 5.30 بجے تک بدستور نافذ العمل ہوگی۔
ایس آر ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ نئی پابندیاں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر لاگو کی جائیں گی تاکہ دفتر جانے والے اور طلباء بغیر کسی تاخیر کے اپنے کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں تک پہنچ سکیں۔
ایس آر ٹی اے نے تمام ٹرک ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ ان اوقات کی پابندی کرتے ہوئے ضروری اجازت نامے حاصل کریں اور ایسی سڑکوں کا استعمال نہ کریں جو ٹرکوں کی نقل و حرکت کے لیے مجاز نہیں ہیں۔
Source: Khaleej Times