متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ:پولیس سربراہ کا نئے سال کی تقریبات کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون پر عوام کا شکریہ

خلیج اردو 01 جنوری 2022

راس الخیمہ:متحدہ عرب امارات میں نئے سال کو بہترین انداز میں خوش آمدید کہا گیا۔ مختلف امارات میں آتشبازی کے شاندار مظاہرے کے ساتھ ساتھ مخلتف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ملک بھر میں حکام نے سعوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے۔

راس الخیمہ میں بھی نئے سال کی تقریبات بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے بہترین انداز میں اختتام ہذیر ہوئیں۔پولیس کے مطابق پورے امارات میں کوئی بڑا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔چند مقامات پر معمولی ٹریفک حادثات پیش آئے جنہیں فوری طور پر حل کیا گیا۔راس الخٰیمہ پولیس کے سربراہ میجر جنرل علی عبداللہ نے بتایا کہ جامع اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے پولیس نے امارات میں سیکیورٹی سمیت دیگر خدمات سرانجام دیں۔تقریبات کے دوران سیکیورٹی کی نگرانی، ٹریفک کے بہاو کو کنٹرول کرنے اور عوام کی سہولت کیلئے سو کے قریب پیٹرولنگ ٹیموں کو مخلتف مقامات پر تعینات کیا گیا۔

میجر جنرل علی عبداللہ نے فرائض کی بہترین ادائیگی پر پولیس اور دیگر اہلکاروں کی تعریف کی۔انہوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کرنے پر عوام کو بھی شکریہ ادا کیا۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button