متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پولیس: موسم گرما میں خراب ٹائروں سے ڈرائیونگ کے خلاف مہم کا آغاز-

‘سیف ٹریفک سمر کمپین’ کے ایک حصے کے طور پر ، ابو ظہبی پولیس ، اے ڈی پی(ADP) نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ گرمی کے دوران ہونے والے حادثات سے بچنے کے لئے اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کو فوری طور پر چیک کریں تاکہ وہ محفوظ رہے اور کوئی نقصان نہ ہو –

اے ڈی پی (ADP) ٹریفک اینڈ پٹرولس ڈائریکٹوریٹ کے ٹریفک کنٹرول سیکشن کے چیف لیفٹیننٹ کرنل محمد سالم الشیہی نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹائر استعمال کریں جو وضاحتوں کے مطابق ہوں۔

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ گرمیوں کے دوران ہونے والے حادثات کی اہم وجوہات میں پرانے ٹائر کا استعمال ، بہت زیادہ یا بہت کم ہوا کا دباؤ ، زیادہ بوجھ اور بار بار استعمال شامل ہے – ٹریفک کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی-

یہاں تک کہ فورس نے ایسے افسوسناک حادثات کی ویڈیو بھی پوسٹ کی جو خراب ٹائروں کی وجہ سے رونما ہوئے تھے۔

الشیہی نے نوٹ کیا کہ اے ڈی پی (ADP) ٹریفک کی حفاظت کو فروغ دینے اور حادثات کی روک تھام کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ میں سرگرم عمل مہم چلا رہی ہے۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ایسے لوگوں کو 500 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے ساتھ ساتھ چار بلیک پوائنٹس بھی ایک ہفتے کے لئے گاڑی میں رکھے جائیں گے۔

الشیہی نے کہا ، "گاڑی چلانے والوں کو پہلے ٹائروں کی حالت کا جائزہ لینا چاہئے۔”

انہوں نے بتایا کہ گرمیوں کے دوران سڑک حادثات کی سب سے عمومی وجوہات ٹائر پھٹ جانا ہیں۔ حادثے زیادہ تر خراب ٹائروں ، اوورلوڈ ٹرکوں کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

پولیس رپورٹس نے ہمیشہ یہ دکھایا ہے کہ سڑکوں پر استعمال کے لئے نا مناسب ٹائر ہی کار کے الٹ جانے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ موسم گرما میں ٹائر پھٹ جانے سے تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

فورس نے گاڑی چلانے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ لمبے سفر سے پہلے اپنی گاڑیوں کی پوری چیکنگ کروائیں۔

گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو اس گرم موسم کے دوران ٹریفک کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے اور اپنی حفاظت اور دوسروں کی حفاظت کے لئے امارات میں داخلی اور بیرونی دونوں راستوں پر قابل قبول رفتار حدود کے اندر گاڑی چلانے کی یاد دلا دی گئی ہے۔

ابوظہبی پولیس نے بتایا کہ وہ اس سوفٹ ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانے اور ٹائر سے متعلقہ حادثات کی روک تھام کے لئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور مختلف میڈیا آؤٹ لیٹس کے ذریعہ ‘سیف سمر ٹریفک’ مہم کے عنوان سے آگاہی مہم چلا رہی ہے۔

Source : Khaleej Times
9 June 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button