
خلیج اردو
فارمنگ ڈیل: دنیا کے نمبر ون گالفر اسکاٹی شیفلر نے اس ہفتے شروع ہونے والے Ryder Cup سے قبل کہا ہے کہ وہ کسی بڑی توقعات کو ذہن پر سوار نہیں کرتے، بلکہ اپنی تیاری پر فوکس رکھتے ہیں۔ شیفلر اس سال چھ ٹائٹل جیت چکے ہیں جن میں دو بڑے چیمپئن شپ بھی شامل ہیں، تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ دوسروں کی توقعات پر نہیں بلکہ اپنی محنت پر یقین رکھتے ہیں۔
شیفلر نے کہا کہ ان کے نزدیک کسی بھی ٹورنامنٹ میں کارکردگی کا راز صرف تیاری ہے۔ "میں جب بھی کھیلنے آتا ہوں تو اپنی تیاری کو بنیاد بناتا ہوں۔ میں نے ہر چھوٹی بڑی تیاری مکمل کر لی ہے تاکہ مقابلے میں بھرپور کھیل پیش کر سکوں۔”
امریکی ٹیم کے ساتھی رسل ہینلی کے مطابق شیفلر اپنے لیے ہمیشہ بلند توقعات رکھتے ہیں اور ہر موقع پر جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کوچ فل کینیون کے ساتھ ان کی شراکت داری نے بھی حالیہ عرصے میں شاندار کامیابیاں دلائی ہیں۔
شیفلر نے مزید کہا کہ وہ اپنی فیملی کے بعد سب سے زیادہ گالف سے محبت کرتے ہیں اور اسے اپنی زندگی کا کام سمجھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ کبھی کبھار وہ چاہتے ہیں کہ اپنے ذہن کو گالف سے ہٹا سکیں کیونکہ یہ کھیل ان کی زندگی کا سب سے بڑا جنون بن چکا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ گالف ایک ایسا کھیل ہے جس میں ہمیشہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے، اور یہی اسے پرکشش اور چیلنجنگ بناتا ہے۔







