خلیج اردو آن لائن:
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ اب دبئی کے رہائشی کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ دبئی بھر کے شاپنگ مالز سے کروانے کے لیے اپوائنٹمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔
شاپنگ مالز جن میں کورونا ٹیسٹ سنٹر قائم کیئے گئے ہیں انکی فہرست درج ذیل ہے:
مال آف ایمریٹس
سٹی سنٹر میردیف
اور سٹی سنٹر ڈیرا میں ٹیسٹ سنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
ان ٹیسٹ مراکز میں سے ٹیسٹ کروانے ڈی ایچ اے کے ٹال فری نمبر 800342 پر کال کر کے اپوائنٹمنٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ مراکز ہفتے میں سات دن صبح 11 بجے سے شاہ 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔
یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ سنٹر صرف ان لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کرنے لیے بنائے گئے ہیں جنہیں سفری یا دیگر غیر طبی مقاصد کے لیے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہے، کورونا کی علامات کے حامل افراد کے ٹیسٹ ان مراکز پر نہیں کیے جائیں گے۔
شاپنگ مالز میں قائم کیے گئے ان مراکز میں سے ہر مرکز ایک دن 180 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹیسٹ کی فیس 150 درہم ہے اور 24 گھنٹوں کے اندر صارف کو بھیج دی جائے گی۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے ان مراکز کو قائم کرنے کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قبل از وقت اقدامات کرنا اور دبئی کے رہائشیوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی آسان رسائی ممکن بنانا ہے۔
Source: Khaleej Times







