متحدہ عرب امارات

سال 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران دبئی میں 1 ہزار مشتبہ منشیات فروش گرفتار کیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

غیر قانونی منشیات کے خلاف اپنی جنگ سےمتعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے جمعے کے روز دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ سال 2020 کے آخری چار ماہ کے دوران دبئی میں منشیاتی فروشی کے الزم میں 1 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

اس عرصے کے دوران منشیات سے متعلق 728 کیسز منظر عام پر لائے گئے، 1 ہزار 44 مشتبہ افراد گرفتار کیئے، جن کے ذریعے 1 ہزار 34 کلوگرام منشیات ضبط کی گئی۔

دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ اس دوران منشیات کو فروغ دینے والی 16 ویب سائٹیں بلاک کی گئیں۔

دبئی میں انسداد منشیات ڈیپارٹمںٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر عید محمد تھانی ہرب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے کے حل کے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور غیر قانونی منشیات کی تجارت اور استعمال کو ختم کرنے میں دنیا کی مدد کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے اندر مشکوک کاروائیوں پر نظر رکھنے کے علاوہ دبئی پولیس نے گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں بین الاقوامی انسداد منشیات کو 68 خفیہ رپورٹس دیں جس کے نتیجے میں 3 اشاریہ 5 ٹن غیر قانونی منشیات ضبط کرنے اور 34 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے میں مدد ملی۔

خیال رہے کہ یہ اعداد و شمار دبئی پولیس کی حالیہ جائزہ میٹنگ کے دوران جاری کیے گئے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button