متحدہ عرب امارات

دبئی کا مہنگا ترین اسکول جہاں طلبہ منی ٹیسلا بناتے اور صنعتی معیار کی روبوٹکس سیکھتے ہیں

خلیج اردو
دبئی اسپورٹس سٹی میں قائم جیمز اسکول آف ریسرچ اینڈ انوویشن (SRI) ٹیکنالوجی اور تعلیم کا ایسا امتزاج پیش کر رہا ہے جو نہ صرف امارات بلکہ دنیا بھر میں K–12 سطح پر ایک نئی مثال بن گیا ہے۔ یہاں طلبہ منی ٹیسلا گاڑیاں تیار کرتے ہیں، خودکار گاڑیوں کا کوڈ لکھتے ہیں اور ایسے اے آئی اوتار سے بات چیت کرتے ہیں جو پڑھائی کو ورچوئل دنیا میں بدل دیتے ہیں۔ اسکول کے دماغی تربیتی نظام وہی ہیں جو کرسٹیانو رونالڈو استعمال کرتے ہیں جبکہ روبوٹکس انسٹرکٹر بوسٹن ڈائنامکس اور کاواساکی جیسے اداروں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہی خصوصیات اس ادارے کو دبئی کا سب سے مہنگا اسکول بناتی ہیں جس کی سینئر کلاسز کی سالانہ فیس دو لاکھ درہم سے تجاوز کرتی ہے۔

اسکول کا نیا 47,600 اسکوائر میٹر پر مشتمل کیمپس 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے قائم کیا گیا ہے، جو پریمیم اسکولز کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ جدیدیت کا مرکزی نقطہ 360 ڈگری امیرسیو روم ہے جہاں طلبہ پڑھائی کو حقیقی تجربے کی صورت میں محسوس کرتے ہیں۔ اسکول نے اسے ’’انڈسٹری لیول لرننگ ایکو سسٹم‘‘ کا نام دیا ہے جو تحقیق، ای آئی، روبوٹکس، ڈرونز، ہائی اینڈ 3D پرنٹرز، ہیومینائیڈز اور ورچوئل رئیلٹی پلیٹ فارمز پر مشتمل ہے۔ ایون ریئلٹی کے ذریعے طلبہ کسی بھی موضوع کو فوری طور پر ورچوئل ماحول میں تبدیل کرکے اے آئی اوتار سے سیکھ سکتے ہیں۔

بچوں کی ابتدائی تعلیم میں اے آئی پیٹ روبوٹس اور بنیادی روبوٹکس کٹس شامل ہیں جبکہ بڑے طلبہ خودکار گاڑیاں، اعلیٰ درجے کی روبوٹکس، صنعتی بازو اور ڈرونز پر عملی مہارت حاصل کرتے ہیں۔ کاواساکی، KUKA اور دیگر اداروں کے ماہرین روزانہ اسکول میں موجود رہ کر طلبہ کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اسکول کا ماڈل برطانوی نصاب پر مبنی ہے لیکن اس کے اوپر تحقیق پر مبنی نظام قائم کیا گیا ہے جو طلبہ کو ان کی صلاحیت کے مطابق آگے بڑھنے کی آزادی دیتا ہے۔

SRI کے کھیلوں اور فنونِ لطیفہ کے شعبے بھی انتہائی اعلیٰ معیار کے ہیں۔ 400 میٹر کے ٹریک، فیفا معیار کا فٹبال پچ، اولمپک سائز کا FINA سرٹیفائیڈ پول، ملٹی پرپز کورٹ، کرکٹ نیٹس اور پروفیشنل کوچنگ سسٹمز موجود ہیں۔ 600 نشستوں پر مشتمل اوڈیٹوریم، بلیک باکس تھیٹر، آل-سٹیئن وے میوزک اکیڈمی اور براڈکاسٹ معیار کی میڈیا سوئٹ بھی کیمپس کا حصہ ہیں۔ انجینئرنگ زون میں F1 اور کارٹنگ انجینئرنگ لیب جبکہ فوڈ ٹیک لیب میں ہائیڈروپونکس اور 3D فوڈ پرنٹنگ شامل ہیں۔

اسکول کا سب سے وژنری منصوبہ "360 پروفائل” ہے جو ہر طالب علم کے علمی، ذہنی، نفسیاتی اور عملی ڈیٹا کو یکجا کر کے ایک مکمل پروفائل تیار کرتا ہے تاکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی راستے طے کیے جا سکیں۔ یہ پروفائل SRI ڈپلومہ پاتھ وے کا حصہ بن جاتا ہے جو طلبہ کے یونیورسٹی داخلوں میں معاون ثابت ہوگا۔

والدین کی شمولیت کے لیے کمیونٹی اسپیس، فیملی فرسٹ فرائیڈیز، اور بچوں کے لیے عمر کے مطابق کیفیٹریاز کا نظام موجود ہے جہاں 65 سے 70 فیصد طلبہ صحت مند کھانا اسکول میں ہی کھاتے ہیں۔ ماحول دوست LEED گولڈ کیمپس 30 فیصد توانائی سورج سے حاصل کرتا ہے جبکہ ہائیڈروپونکس اور ری سائیکلنگ نظام خود تعلیم کا حصہ ہیں۔

500 طلبہ کے پہلے بیج کے ساتھ، اسکول چھوٹا ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی، کھیل، تحقیق اور فنون میں بے مثال رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔ یہاں سات سالہ بچے سے لے کر ہائی اسکول کے طالب علم تک سب صنعتی روبوٹکس، اے آئی، تحقیق، کھیل اور فنون میں مہارت حاصل کرتے ہوئے مستقبل کی نئی سمتوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button